جہلماہم خبریں

مسلم لیگ (ن) جہلم میں کوئی اختلافات نہیں ہم سب متحد ہیں۔ نوابزدہ طالب مہدی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، یوتھ ونگ کو ضلع بھر میں مضبوط کرکے مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی، اڑھائی سالوں میں نیازی اینڈ کمپنی نے عوام کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا دیا، ملک آئی ایم ایف کے نمائندے چلا رہے ہیں، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ (ن)کا ہے، انشاء اللہ جلد جھوٹے کیس ختم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آئیں گے، اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر کامیاب ہوں گے۔

راجہ طالب مہدی نے کہا جہلم میں گزشتہ اڑھائی تین سالوں میں کوئی کام نہیں ہوا، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی،سرکاری اسپتالوں میں لوگوں کو ادویات نہیں ملتی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال کی تزئین و آرائش کی گئی تمام ادویات مریضوں کو مفت ملتی تھیں۔ اب تو لوگوں کے میرٹ پر کام نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن)میں کوئی اختلافات نہیں ہم سب متحد ہیں، حاجی مرزا راشد ندیم ہمارے بڑے بھائی ہیں ان کے عہدے کی تبدیلی یوتھ ونگ میں عمر کی تبدیلی کے باعث ہوئی، عہدے ہمارے لیے معنی نہیں رکھتے ہم نے ملکر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button