جہلماہم خبریں

جہلم میں واپڈا کی بدمعاشیاں، آئے دن مرمت کے بہانے بجلی بند کرنا معمول بنا لیا

جہلم: واپڈا کی بدمعاشیاں آئے دن مرمت کے بہانے صبح سے لے کر رات تک بجلی بند کرنا معمول بنا لیا

تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈا آئے دن اپنے صارفین کو ایک میسج بھیج دیتے ہیں کہ ضروری مرمت کی وجہ سے بجلی سارا دن بند رہے گی جس کے لئے ہم معزرت خواہ ہیں۔

عوامی، شہری و سماجی حلقوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ واپڈا کی سرا سر بدمعاشی ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے کون سی ایسی مرمت ہو رہی ہے جو ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، یہ صرف حکومتی بے ایمانیاں ہیں کہ مرمت کا بہانہ رکھ کر سارا سارا دن بجلی بند رکھی جائے اگر متواتر بجلی کی فراہمی کریں تو بجلی کے نرخ بڑھانے کی وجہ سے بل زیادہ آئیں گے اور عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہو گی جس سے حکومت کو آمدہ جنرل الیکشن میں سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عوامی، شہری و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button