صحافیوں نے ملک وقوم میں ہر سطح پر شعوراجاگر کرنے کیلئے قربانیوں کی بے مثال روایات قائم کیں۔ چوہدری شہزاد احمد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ بار جہلم کے عہدیداران و ممبران نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم چوہدری شہزاد احمد گوندل ، نے کہا کہ صحافیوں نے ملک وقوم میں ہر سطح پر شعوراجاگر کرنے کیلئے قربانیوں کی بے مثال روایات قائم کیں۔صحافت ایک ایسا مشن ہے جس میں ذاتیات اور مفادات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اخلاقی اصولوں کو سربلند رکھنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی صحافتی برادری خیبر سے کراچی تک اس بات پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے درجنوں صحافیوں کو جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑے۔

چوہدری شہزاد احمد گوندل نے کہا کہ اب وطن عزیز میں اعلی سطحی صحافت کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے صحافیوں نے بھی اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے ذریعے شعبہ صحافت کے تقدس کو بلندیوں تک پہنچانا شروع کر رکھا ہے ،اس ضمن میں مقامی صحافیوں کے کردار اور خدمات کو وکلاء برادری سمیت شہری خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح جہلم کے صحافی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں ، لائق تحسین ہیں ۔

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری محبوب عالم نے کہا کہ صحافت پیغمبرانہ پیشہ ہے صحافی پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ جہلم سمیت ملک بھر کے پریس کلبز کو فنڈز جاری کریں اور علاقائی صحافیوں کی مالی امداد کے لئے میکنیزم متعارف کروائیں تاکہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ علاقائی صحافی اپنی گزر بسر اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں ۔

وفد میں جنرل سیکرٹری چوہدری محبوب عالم،ایگزیکٹو ممبران محمد سجاد، چوہدری صیام ڈھڈی ، شیخ اکرام الحق ایڈووکیٹ سمیت درجنوں وکلاء شامل تھے۔

پریس کلب پہنچنے پر سرپرست چوہدری سہیل عزیز، صدر چوہدری عابد محمود، نائب صدر مرزاکفیل بیگ کیفی ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ،جائنٹ سیکرٹری ملک انجم یوسف، فنانس سیکرٹری چوہدری کامران اصغر، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین، سابق صدر الیکٹرانک میڈیا عامر شبیر کیانی ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، بابر حسین راجپوت ، نجف شہزاد، مرزا جویر اقبال، چوہدری ظفرنور، سابق صدر سید سہیل حسین سبزواری نے خو ش آمدید کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.