جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور بابا عرفان الحق نے ڈویژنل پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور بابا عرفان الحق نے ضلعی افسران کے ہمراہ ڈویژنل پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھااور دعا خیر کی۔

تفصیلات کے جہلم کے عوام کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ پروجیکٹ ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔

آج ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور بابا عرفان الحق نے جی ٹی روڈ پر پروجیکٹ کی سائٹ پر سنگ بنیاد رکھا اور تمام محکموں کے افسران نے پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ 64 کنال اراضی پر محیط سکول کی تعمیر کے لئے 256 ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کرتے ہوئے جہلم کے طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button