دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 2019 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں مزید 19 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 106 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 14 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کورونا وائرس کے 25 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے 79104 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2019 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 33 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1848 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 51 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 17943 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 538 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 10 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1967 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور6459 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button