جہلم

مسعود احمد کیانی کی طرف سے پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ

جہلم: ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کی طرف سے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ ، یونین کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہان و دیگر کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے ہیڈ ماسٹر مسعود احمد کیانی نے پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چوہدری راشد محمود ، جنرل سیکرٹری وحید حیدر ، اشفاق حیدر ،چوہدری پرویز اختر ، عامر حبیب ، چوہدری امجد فاروق ، چوہدری محمد حفیظ ، میاں محمود ، منظور حسین ، امجد محمود ڈار ، قاسم محمود ، ابرار احمد لون ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈوڑی چوہدری جاوید ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کالاگوجراں راجہ مختار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

ضلعی صدر PTUچوہدری راشد محمود نے میزبان اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جہلم مسعود احمد کیانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے جب سے ادارہ کا چارج سنبھالا ہے ادارہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی جا رہی ہے۔

چوہدری راشد نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر مسعود احمد کیانی نے اساتذہ کے نمائندوں کی عزت فرمائی کر کے ایک اچھی روایت قائم کی ہے جس کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین ان کی دلی طور پر مشکور ہے ۔ سینئر مدرس ادارہ ہذا مظہر حسین آصف نے مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔تاہم گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کھرالہ میں سالانہ امتحانات کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ۔ تمام کلاسز میں اول ، دوم اور سوم آنے والے بچوں کی خصوصی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ادارہ کی ہیڈ مسڑیس مس طیبہ جب سے اس سکول میں تعینات ہوئی ہیں خصوصی دلچسپی لے کر سکول کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں جس سے سکول کے نتائج میں بھی مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا بھی ضروری ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبہ پر خاص توجہ دے رہی ہے اور بچوں میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے مقابلوں اور انعامات کا سلسلہ بچوں میں مقابلہ کا رجحان پیدا کر رہا ہے ، مقابلوں میں شریک پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات انہیں اس طرح کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلاتا ہے جس سے طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button