جہلماہم خبریں

کرپشن کے عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر معاشرے کو کرپشن فری بنانے کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کی۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ مال کے ریونیو افسران، تمام تحصیلوں کے پٹواری اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود نے جدید کمپیوٹرائزڈ ریونیو سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بورڈ آف ریونیو کی ایپلیکیشنز کے بارے پٹواریوں کو ٹریننگ دی، جس میں ڈیجیٹل گردآوری ایپ کے مختلف فیچرز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پٹواریوں اور ریونیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے ، سب اپنا کام پوری ایمانداری، محنت اور لگن سے کریں، غریب آدمی جو آپکے پاس اپنے مسائل لے کر آتا ہے اس کے مسائل کو تحمل مزاجی سے سنتے ہوئے اس کو حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے دور کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مزید کہا کہ کرپشن کے عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افسران اپنے دفتری امور کو احسن انداز میں انجام دینے ، مالی امورکو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں، عام آدمی کی دادرسی کیلئے فعال انداز میں کام کریں اور ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button