جہلم

جہلم میں قائم جانوروں کے باڑوں اورجانوروں کے فضلے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

جہلم کی رہائشی آبادیوں میں قائم جانوروں کے باڑوں اورجانوروں کے فضلے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، باڑوں کو شہری آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کا عوامی مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے شہری علاقوں میں مختلف بااثر افراد نے کارروبار کے لئے باڑے قائم کر رکھے ہیں ، جو دودھ فروخت کرکے پیسے تو کماتے ہیں مگر رہائشیوں کے لئے صفائی کے حوالہ سے بہت سے مسائل پیدا کر رہے ہیں، باڑوں کے مالکان جانوروں کے فضلے کو مناسب جگہ پھینکنے کی بجائے ، آبادیوں کے اندر محلوں میں ہی پھینک دیتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں فضلے کے ڈھیروں کی وجہ سے آنے جانے والے راستے مکمل بند ہو چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی کے متعلقہ ذمہ داران کو ان باڑوں کو شہری آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ان علاقوں کے رہائشی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button