جہلم

ضلع جہلم میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا جانے لگا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں قائم سرکاری و نجی اداروں ، ہسپتالوں ، مارکیٹوں،بازاروں میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا جانے لگا ، جس سے دیگر شہروں کی طرح جہلم میں بھی کوروناکی وباء بڑھنے کا اندیشہ لاحق ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں ، مارکیٹوں ، بازاروں سمیت سرکاری و نجی دفاتروں میں ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا جا رہاہے۔

ماسک سمیت سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کو شہریوں نے ترک کر دیاہے جس کی وجہ سے شہر میں کورونا کی وباء بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو رہاہے جبکہ لوگوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑادیئے ہیں ۔

شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button