انچارج بی ایچ یو پھلڑے سیداں کا خواتین کے ساتھ رویہ ناقابل بیان حد تک گر چکا ہے۔ سید ذیشان حیدر

0

پڑی درویزہ: میڈیکل آفیسر انچار ج بی ایچ یو پھلڑے سیداں کا خواتین عملہ کے ساتھ رویہ ناقابل بیان حد تک گرتا جا رہا ہے ۔ علاقہ میں مذکورہ ڈاکٹر کے متعلق سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ چیئر یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ کی تحصیل پریس کلب سوہاوہ میں دھواں دار پریس کانفرنس ۔

یونین کونسل پھلڑے سیداں کے بنیادی مرکز صحت کے میڈیکل آفیسر انچار ج ڈاکٹر علی ارشد کے متعلق علاقہ میں پہلے بھی اچھی شہرت نہیں پائی جاتی ۔ قبل اس کے پرنٹ میڈیا کے ذریعے حکام بالا تک مذکورہ ڈاکٹر کے رویوں کے متعلق نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے ۔ ایک مرتبہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ بھی منتقل کیا گیا لیکن تا حال میڈ یکل آفیسر انچارج کے رویے میں قطعاً تبدیلی نہ آسکی ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز تحصیل پریس کلب سوہاوہ میں ایک دھواں دار پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات خواتین عملہ اور ان کے والدین کی طرف سے موصول ہوئی ہیں کہ ڈاکٹر علی ارشد ہسپتال کا خواتین عملہ سے سلوک انتہائی حد تک گر تا جا رہا ہے جو ناقابل بیان ہے ۔

سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اسے پہلے بھی کئی مرتبہ پرنٹ میڈیا کے ذریعے ضلعی اور صوبائی حکام بالا تک شکایات پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے ۔ انہوں نے اب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل پھلڑے سیداں میں قائم بی ایچ یو کے میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر علی ارشد کے خواتین ملازمین کے ساتھ ناروا رویے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کھلی عوامی انکوائری کے احکامات صادر فرمائیں مزید یہ کہ وہ خود ایک خاتون ہیں اور خواتین کے مسائل سے اچھے انداز میں واقفیت رکھتی ہیں۔

سید ذیشان حیدر چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی خیر پختون خواہ کی طرح کا ایک نوٹیفیکیشن جاری ہونا چاہیے کہ مرد سینئر عہدیداران خواتین ملازمین کو برائے راست رابطہ کرنے سے مکمل طور پر روک دیے جائیں تا کہ خواتین ملازمین کی عزت و ناموس محفوظ رہ سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.