ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کا دورہ پنڈدادنخان، محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا

0

جلالپورشریف: کیپٹن (ر)سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا تھانہ جلالپورشریف کے محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کی چیکنگ ، محمد سلیم خٹک DSP/SDPO پنڈدادنخان سرکل،محرر تھانہ جلالپورشریف،سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ کے اہلکاران نے بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹن (ر)سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ جلال پورشریف میں پننوال،سگھر پور، عبداللہ پوراور عباس نگر میں محرم الحرام کے جلوس کے جلوس کے روٹس کو چیک کیا۔

محمد سلیم خٹک DSP/SDPO پنڈدادنخان سرکل،محرر تھانہ جلالپورشریف،سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ کے اہلکاران نے بریفنگ دی اس موقع پر سب انسپکٹر محمد افضل CSO بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ تمام جلوس ہائے کی سپرویژن سرکل افسران خود کریں گے جبکہ SHO جلو س کے آغاز سے لیکر (اختتام)آخری شخص کے منتشر ہونے تک بمطابق سکیورٹی پلان ہمراہ نفری موقع پر موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی طرف سے کسی بھی قسم کی غفلت،لاپرواہی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.