جہلماہم خبریں

مسلم لیگ (ق) سرائے عالمگیر کے صدر چوہدری خالدنے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری خالد نے نعمان شاہ کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اور 20 سالہ طویل رفاقت کے بعد مسلم لیگ (ق) کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سراے عالمگیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد لڑ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر کیانی کے دفتر اسلام آباد پہنچ کر باضابطہ اعلان کیاگیا۔

اس موقع پر چوہدری اللہ رکھا، راجہ سیف آف پوران، چوہدری غضنفر بھولہ کونسلر، راجہ ناظم کونسلر، ملک صغیر کونسلر آف پوران، چوہدری ظفر مہدی چوہدری علی نذیر، چوہدری ابرار، راجہ عامر، باہو رفاقت سمیت درجنوں افراد بھی موجود تھے، چوہدری خالد نے اپنی برادری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے چوہدری خالد کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر چوہدری خالد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو غریب عوام کا درد رکھتی ہے، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو اپنے ملک کے غریب عوام کا سوچتے اوران کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی میں اسی لیے شمولیت اختیار کی کہ اس جماعت کی پالیسیاں غریب دوست ہیں، انشاء اللہ تحریک انصاف کو جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم دام درم سخن پارٹی کے ساتھ ہوںگے اور اسی کے لیے دن رات کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ان کی تمام تر وفاداریاں اور خدمات فقط پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہوں گی، تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button