جہلم

جہلم میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن میں نرمی اختیار کی جائے۔ چوہدری عارف

جہلم: ضلع جہلم میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن میں نرمی اختیار کی جائے تا کہ تاجر برادری عید کے تہوار کے موقع پر اپنے بچوں کے لئے روزی روٹی کما سکیں۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے 8 مئی سے 16 مئی تک نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی اختیارکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری محمد عارف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد دکاندار کرائے کے دکانوں میں کارروبار کررہے ہیں ، 11 دن پہلے ہی کارروبار بند رکھا جاتا ہے جس کیوجہ سے کارروباری طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کام کرتے ہیں جن کے چولہے تاجروں کے ساتھ وابستہ ہیں عید کے موقع پراگر مسلسل 1 ہفتہ کارروبار بند رکھے گئے تو کارروباری افراد سمیت ملازمین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گے کیونکہ عید کے ایک ماہ بعد تک کارروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تاجروں کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے 8 تا 16 مئی تک لاک ڈاؤں میں نرمی اختیار کرے تاکہ تاجر برادری اشیاء فروخت کرکے ملازمین کی تنخواہیں ، بجلی کے بل، اور دکانوں کے کرائے ادا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button