سروبہ گاؤں میں امام بارگاہ کے پاس موٹر سائیکل کو حادثہ، دو افراد زخمی

0

پنڈدادنخان: سروبہ گاؤں میں امام بارگاہ کے پاس موٹر سائیکل کو حادثہ، دو افراد زخمی، ریسکیو 1122 پنڈدادنخان نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے سروبہ گاؤں میں امام بارگاہ کے پاس موٹرسائیکل کی بھینس کو ٹکر جس کے نتیجے میں دو افراد بلال حسن عمر 25 سال ساکن ہرن پور اور شعیب اسلم عمر 38 سال ساکن سوڈی گجر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔ دونوں افراد NRSP میں ملازم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.