محکمہ پبلک ہیلتھ نے سیوریج لائنیں بچھانے کے نام پر جہلم کی متعدد آبادیوں کی گلیوں اور سڑکوں کو اکھاڑ دیا

0

جہلم: محکمہ پبلک ہیلتھ نے سیوریج لائنیں بچھانے کے نام پر شہر کی متعدد آبادیوں کی گلیوں ،سڑکوں کو اکھاڑنے کے بعد انہیں دوبارہ تعمیر کئے بغیر کھنڈرات کی شکل میں چھوڑ دیا۔

ان آبادیوں کی اہم گلیاں اور سڑکیں آثارِ قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں ، ان علاقوں کی سڑکیں گڑھے اور کھنڈرات کی منظر کشی کر رہی ہیں ، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا ان سڑکوں پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.