قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچ سکتا، پولیس کا فرض عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ صفر حسین

0

پنڈدادنخان: قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچ سکتا، ملزم چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو ایک دن قانون کی گرفت میں آجاتا ہے، کسی بے گناہ کی مدد کر کے مجھے دلی سکون ملتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنڈدادن خان سرکل صفیر حسین نے خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم جرم کر کے سمجھتا ہے کہ وہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر قانون کی آنکھ سے بچ جائے گا لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ قانون کی آنکھ بہت تیز اور ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں۔

ڈی ایس پی پنڈدادن خان صفیر حسین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ پر تفتیش کی ہے اور کسی بے گناہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہونے دیا، میرے پاس آنے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔ اگر ہم اپنا فرض صحیح طریقے سے ادا کریں توجرائم اور عوام کے مساہل میں کمی آجاتی ہے، پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، پولیس کا فرض عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.