سوہاوہ

جماعت اسلامی لیاقت باغ جلسہ میں جہلم، دینہ، سوہاوہ اور ڈومیلی سے قافلوں کی شرکت

سوہاوہ: جماعت اسلامی کی نوجوانوں کی تنظیم جے آئی یوتھ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا انعقاد کیاگیا جس میں جماعت اسلامی کی اعلی قیادت نے شرکت کرکے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس جلسہ میں جہلم، پی ڈی خان، سوہاوہ، دینہ، سوہاوہ،گوجرخان، کلرسیداں، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، اسلام آباد، فتح جنگ، گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر، مری سمیت دیگر شہریوں سے بڑے بڑے قافلوں کے ساتھ نوجوان مردوخواتین نے شرکت کی۔

ضلع جہلم سے جانے والے قافلے کی قیادت صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم سفیرحمزہ طاہرنے کی، ضلع جہلم کے قافلے میں نبیل حسن، فیاض بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ شمالی پنجاب، خبیب سعید بلوچ، سہیل اکبر، عرفان عابد، فرقان کیانی، وقاص اقبال، عاصم جہانگیر سمیت دیگرنوجوان شامل تھے۔

جلسے میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل، رسل خان بابر، میاں اسلم سمیت دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔ سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ 73سال سے حکومتوں نے پاکستان کوخوب لوٹا، عمران خان نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیاتھا لیکن یوٹرن لے گئے اور غریب عوام کا جینامشکل کردیا۔ہرچیز کے اوپر مافیاکوبیٹھا دیاگیا، ہراشیاء کو مہنگا کردیاگیا۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی اور نوجوانوں کو میدان میں اتارے گی اور زیادہ تعداد بھی نوجوانوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button