جہلم

گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ میں کینٹین مالک کی اندھیر نگری، ہر چیز کا ریٹ تین گنا بڑھا دیا

جہلم: گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ میں کینٹین مالک کی اندھیر نگری ، ہر چیز کا ریٹ تین گنابڑھا دیا ، 25روپے والی بوتل 50روپے ، 20روپے کا چپس 35روپے میں بیچنے لگا، سموسہ، چاٹ ، پکوڑوں کا ریٹ آسمان پر،غریب طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کینٹین مالک کے خلاف کالج انتظامیہ خاموش۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم جہلم کی لاپروائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں کینٹین کے ٹھیکہ دار نے لوٹ مار مچا دی ہے اور کالج کے اندر سات روپے کا سموسہ خرید کر 15روپے ، پانچ روپے کا نان 10روپے ، 25روپے والی بوتل50روپے ، 20روپے والی چپس 35روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔

چاٹ ، پکوڑے اوردیگر اشیاء کے ریٹ بھی من مانے مقرر کئے گئے ہیں جس سے غریب گھروں کی طالبات کالج اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء خریدنے سے محروم رہ جاتی ہیں بعض ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار کالج انتظامیہ کو انتہائی رعایتی ریٹ پر اشیاء فراہم کرکے ان کی منہ بند کئے ہوئے ہے۔

شہریوں اور طالبات نے ڈی سی جہلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالج میں غریب طالبات کو لوٹنے والے ٹھکیدار کے خلاف فوری سخت ایکشن لیں اور تمام اشیائے خورود نوش کی مارکیٹ ریٹ فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button