دینہ

دینہ میں مہنگائی کا طوفان؛ سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر، شہری پریشان

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی کے باعث دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے عوام کو لوٹنے کے لئے کمر کس لی، مہنگائی کی پسی عوام پہلے ہی بڑی پریشان تھی کہ سبزی اور فروٹ فروشو ں نے کسر نکال دی۔

سیب 200روپے کلو ، کیلا 100روپے درجن ،آڑو 200روپے کلو ، آم 180روپے کلو ، انگور 250روپے کلو ، گو بھی 100روپے کلو ، پیاز 60روپے کلو ، آلو 50روپے کلو ، کریلا 100روپے کلو ، سمیت دیگر سبزی اور فروٹ کے من پسند ریٹ جاری ہیں ، غریب پریشان عوام دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے ، انتظامیہ عارضی کاروائی کر کے غائب ہو جاتی ہے۔ شہری ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ مہنے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مہنگائی کی پسی عوام آسانی کے ساتھ اشیاء خرید سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button