جہلم

تحریک انصاف نچلی سطح پر کرپشن ختم کرئے تو عوام کو ریلیف ملے گا۔ طارق مرزا، شیخ احمد

جہلم: تحریک انصاف نچلی سطح پر کرپشن ختم کرئے تو عوام کو ریلیف ملے گا ، زرداری ، نواز شریف کے پکڑے جانے سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں، ہر ادارے میں کرپٹ افسرا ن نے انت مچا رکھی ہے ان کا قلع قمع ضروری ہے۔

یہ بات تحریک انصاف کے مقامی رہنما طارق مرزا اور شیخ احمد نے کہی، انہوں نے کہا کہ اوپری سطح پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کے اثرات نیچے تک نہیں آئے ، ضلعی سطح پر محکمہ پولیس، اکاؤنٹ آفس ، بلدیہ ، ایکسائز اور پاسپورٹ دفاتر میں آج بھی رشوت عروج پر ہے کوئی جائز کام بھی رشوت کے بغیر ہو نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر مشاورتی کمیٹیاں بنائی جائیں جو رشوت خور عناصر کی نشاندہی کریں اور ان کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کرکے نئے پڑھے لکھے اور ایماندار نوجوانوں کو ان کی جگہ بھرتی کیاجائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button