جہلم

جہلم شہر و گردونواح میں ناقص و غیر معیاری گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم: شہر و گردونواح میں ناقص و غیر معیاری گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری، لاغرجانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جانے لگا ، شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح کے قصابوں نے لاغر، بیمار، نیم مردہ جانوروں کو سستے داموں خرید کر ناقص گوشت کو پانی لگا کر مہنگے داموں فروخت کرنا روز انہ کا معمول بنا لیا ہے ، اندرون شہر میں قصابوں نے جالیاں لگائے بغیر گوشت کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر قصاب لاغر ، بیمار ، نیم مردہ جانوروں کوانتہائی سستے داموں خرید کر گھروں میں لے آتے ہیں جہاں انہیں ذبح کرکے نالوں پر قائم دکانوں پر لٹکا کر فروخت کردیا جاتا ہے ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران قصابوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جبکہ شہر سے ملحقہ آبادیوں کے قصاب سلاٹر ہاؤس میں جانورذبحہ کرنے کی بجائے گھروں میں جانور ذبحہ کرکے فروخت کر رہے ہیں جن کے استعمال سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو شہر کے گندے نالوں پر قائم دکانوں اور لاغر، بیمار، نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button