دینہ

جہلم اور دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزم منشیات سمیت گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ، 2 ملزم منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق شوکت محمود ASI تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد محمود ولد محمد عارف ساکن فضائل پور تحصیل و ضلع جہلم سے 400گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
محمد اشفاق SI تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان غفور ولد عبد الغفور ساکن محلہ رمضان پورہ جہلم سے 120گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button