سوہاوہاہم خبریں

میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ شرجیل شاہد

سوہاوہ(ظفر غوری) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد نے ملاقات میں سوہاوہ کے مسائل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل بارے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال و ڈگری کالج سوہاوہ میں سٹاف کی کمی سمیت شہر میں صفائی،پانی کی قلت، تجاوزات اورپرائس کنٹرول جیسے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جن سے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ بھی آگاہ ہیں اور انھوں نے بھی مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شرجیل شاہد نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ اپنی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے شہر کے مسائل کی نشاندہی کریں۔ میں اپنے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان۔مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button