جہلم

جادہ وارڈ کے مسائل کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ چوہدری خالد اقبال

جہلم: جادہ وارڈ کے مسائل کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، بلدیاتی نظام ختم ہونے کے بعد فنڈز ڈی سی اور ممبران اسمبلی کی صوابدید پر ہیں، علاقے میں سیوریج اور کنکریٹ گلیوں کیلئے کوشش جاری ہے، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو بھی عوامی مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سابق کونسلر جادہ چوہدری خالد اقبال نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں تحریک انصاف کا بہت بڑا ووٹ بینک موجود ہے اور ان لوگوں کا حق ہے کہ تحریک انصاف ان کے مسائل حل کرئے ، ایم این اے اور ایم پی اے کو کروڑوں کے فنڈز ملے لیکن وہ مخصوص علاقوں میں خر چ کرکے مخلص ووٹرز کے علاقے نظر انداز کر دئیے گئے ۔
چوہدری خالد اقبال نے بتایا ضلعی حکومتوں اور کونسلرز کانظام ختم ہونے کے بعد تمام ترقیاتی فنڈز اب ڈی سی اور ممبران اسمبلی کی صوابدید پر ہیں اور ہم اہل علاقہ کے ساتھ مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ بطور عوامی نمائندہ ہم ان کے لئے ڈی سی اور ممبران اسمبلی سے مختلف ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں ۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ میں نئی قائم ہونے والی آبادیوں میں سیوریج ڈالنے اور کچی گلیوں کو پختہ کرنے کیلئے پروپوزل تیار کر لیا ہے جلد ہی یہ تمام مسائل حل کر لیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button