جہلم

پوری قوم پاک فوج کی عظمت کی معترف ہے، شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میاں نعیم بشیر، میاں افتخار مصطفٰی

جہلم: پوری قوم پاک فوج کی عظمت کی معترف ہے،6 ستمبر کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، ہمیں دفاع پاکستان و تعمیر ِ پاکستان کی خاطر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سیاسی ، سماجی و کارروباری شخصیات میاں نعیم بشیر، میاں افتخار مصطفی رامے، میاں علی نعیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر شہیدوں کی قربانیوں کی یاد کو تازہ کرنے کا دن ہے ، شہیدوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کی ، آج پوری پاکستانی قوم ان کی عظمت ، جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلاح و بہبود کی خاطرتمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کی تعمیر و ترقی کی خاطر پوری قوم کو یکجہتی کی فضاء کو پروان چڑھانا ہوگا، وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ہی ہماری رونقیں وخوشیاں وابسطہ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button