دینہاہم خبریں

دینہ میں چو ریوں او رڈکیتیوں کا سلسلہ عرو ج پر، نامعلوم چور ایک اور شہری کے گھر کا صفایا کر گئے

دینہ میں چو ریوں او رڈکیتیوں کا سلسلہ عرو ج پر ، نواحی علاقہ طمہ عجائب میں نا معلوم چور گھر میں داخل ہو کرلاکھوں روپے نقدی ، لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیو رات اور دیگر قیمتی اشیاء لو ٹ کر فرار ، گھر کے اہل خانہ فو تگی پر گئے ہو ئے تھے واپس آئے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز چو ریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز بھی دینہ کے نواحی علاقہ طمہ عجائب میں محمد عبداللہ مہر بان ولد محمد مہر بان کے گھر نا معلوم چور اہل خانہ کی عدم مو جو دگی کے باعث تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔

نامعلوم چور سے گھر میں پڑے ایک لاکھ 75ہزار کی نقدی اور لا کھوں رو پے مالیت کے 2تو لے طلائی زیو رات اور دیگر قیمتی اشیاء لو ٹ کر فرار ہوگئے ، گھر کے اہل خانہ گا ؤں میں ہی فو تگی پر گئے ہو ئے تھے وا پس آئے تو دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور سامان بکھر ا پڑا تھا ، پو لیس تھانہ دینہ رپو رٹ در ج کر کے چو روں کی تلاش شروع کر دی۔

یاد رہے کہ دینہ میں آئے روز چو ریوں او رڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے شہری عدم تحفظ کا شکا ر ہیں عوام نے و زیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے تا کہ دینہ کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button