جہلم

اہلیان روہتاس روڈ، جادہ اور مجاہد آباد کا سوئی گیس کا مطالبہ پورا کیا جائے۔ سرفراز ملک

جہلم:اہلیان روہتاس روڈ، جادہ اور مجاہد آباد کا کئی دہائیوں سے سوئی گیس کامطالبہ چلا آ رہا ہے ، تمام لیڈر الیکشن میں دبنگ وعدے کرتے رہے لیکن اسمبلیوں میں جانے کے بعدبھول جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج، چیئر پرسن سوشل میڈیا صد سالہ تقریبات ایم ڈی 305پاکستان وآرگنائزر اینٹی کرپشن سرفراز ملک نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پچھلی دو دہایوں سے ہر جنرل الیکشن میں گیس لگوانے کے وعدے کیئے گئے جو اب تک وفا نہ ہو سکے ، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور اب پی ایم ایل این کسی بھی حکومت نے اس علاقہ کی تعمیرو ترقی کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔روہتاس روڈ پر سوئی گیس کا پوائنٹ ہونے کے باوجود اس علاقے کو سوئی گیس سے مرحوم رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور میںاس وقت کے وزیر چوہدری شہباز حسین کے دبنگ وعدے پورے نہ ہو سکے ، اگر وہ چاہتے تو بہت آسانی سے اس علاقہ کو سوئی گیس دستیاب ہو سکتی تھی۔ سابق سینیٹر راجہ افضل بھی دو دفعہ وعدے کر کے ووٹ حال کیئے اور اب یہی وعدے موجودہ حکومت سے پہلے کیئے گئے۔ اس کے علاوہ نہ ہی اس علاقہ میں کوئی سرکاری سکول بنا ، نہ سرکاری ڈسپینسری، نہ پانی کے صاف پانی کافلٹر اور نہ ہی کوئی بڑا پراجیکٹ ۔اور ہیڈ بریج کے نیچے گندے پانی کاجوہڑ ہے جس کے ساتھ ہی سبزی اور فروٹ کی ریڑھیاں لگی ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی آنکھیں بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button