جہلم

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان

جہلم: پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، پنجاب بھر میں میٹرک کا امتحان 25 مئی اورانٹر میڈیٹ کا امتحان 3 جولائی سے لیا جائے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کے بعد میٹرک اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

میٹرک کا امتحان 25 مئی سے لیا جائے گا جبکہ انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہوگا۔میٹرک کے نتائج 21 ستمبر اور انٹر کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔دونوں جماعتوں کے امتحانات اٹھائیس،اٹھائیس روز میں مکمل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث سرکاری سکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوناتھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچے کے لئے تین مئی سے شیڈول کیے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

لارج سکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار سکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button