جہلم

الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے 700 دیہاڑی دار مزدورں میں راشن کی تقسیم

جہلم (نعیم بھٹی) الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے 700 دیہاڑی دار مزدورں کو راشن کی تقسیم کیا گیا۔
راشن متاثر افراد کے گھروں تک پہچایا گیا، لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
علاوہ ازیں الخدمت فاؤنڈیشن نے DHQ کے ڈاکٹروں، 1122 کے سٹاف اور ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں N95 ماسک بھی تقسیم کئے جبکہ مساجد، مسیحی عبادت گاہوں اور ڈسٹرکٹ جیل میں ڈس انفیکشن اسپرے بھی کیا۔
اس کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھر میں 80 کے قریب بچوں کی کفالت بھی کر رہا ہے جن کو رمضان کے گفٹ پیک بھی دئیے گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button