جہلم

چھوٹی بڑی فیکٹریوں، سینکڑوں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کا استحصال

جہلم: ضلع بھر میں درجنوں سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریوں ، سینکڑوں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کااستحصال جاری ، محکمہ لیبر کے افسران و ملازمین مال بناؤ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن، مقررکردہ اجرت نہ ملنے سمیت دیگر مسائل سے مزدور طبقہ ذہنی مریض بن چکا ہے۔

حکومتی احکامات کے باوجود فیکٹریوں ، ملوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تاحال بڑھائی گئی اجرت ادا نہ کئے جانے پر ضلع بھر کے محنت کش معاشی بدحالی کا شکار ہیں ، جس پر محنت کشوں کا کہنا ہے کہ محکمہ لیبر کے افسران و اہلکار مالکان سے اپنا حصہ وصول کر کے سب اچھا ہے کی رپورٹیں ارباب اختیار کو بھجوا دیتے ہیں ۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلو ں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں نے ڈائریکٹر جنرل لیبر، صوبائی وزیر محنت انفرادی قوت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button