جہلم

الحیات ٹرسٹ جادہ کی جانب سے کیئرٹیکرز سلائی ٹریننگ سینٹر کا دورہ، طالبات کو سلائی مشینوں کا تحفہ پیش کیا

جہلم: الحیات ٹرسٹ جادہ کی جانب سے کیئرٹیکرز سلائی ٹریننگ سینٹر کا دورہ،تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو سلائی مشینوں کا تحفہ پیش کیا، چیئرمین اسفند یار اسد نے الحیات ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق الحیات ٹرسٹ جادہ کی ٹیم نے گزشتہ روز کیئر ٹیکرز جہلم کے فری سلائی ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں سلائی کڑھائی کی تربیت حاصل کرنے والی طالبات سے ملاقات کرکے ان کے کام بارے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر الحیات ٹرسٹ جادہ کے سینئر ممبران چوہدری محمد ریاض، چوہدری محمد اخلاق ، چوہدری اشفاق گجر جادہ ، چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار اسد، سینئر ممبران حسن رضا چوہدری، اصغر مرزا ، ارباز گجر اور دیگر موجود تھے ۔ الحیات ٹرسٹ کی جانب سے تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو سلائی مشینوں کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر حاجی محمد ریاض آف جادہ نے کہا کہ آپ طالبات کو یہ تحفہ دینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ نے تربیت حاصل کرلی ہے اب آپ اپنا کام خود کریں اور کسی کی محتاج نہ رہیں ۔ اپنے پاوں پر کھڑا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button