انسانیت کی رہنمائی کیلئے قرآن و سنت صراط مستقیم ہیں، سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ جب کوئی یکسوئی سے قرآن کا مطالعہ کرتا ہے تو نفرت اور تنگ نظری ختم ہو جاتی ہے،اسکی جگہ محبت ،ایثار اور مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔قرآن نے ذات پات،حسب نسب کی بنیاد پر تقسیم کی نفی اور جماعت کا تصور دیا۔انسانیت کی رہنمائی کیلئے قرآن و سنت صراط مستقیم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج کے پر فتن دور میں قرآن کریم پر غور و فکر کیا جائے جس میں انسانیت اور امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے ،یہ محض مقدس کتاب ہی نہیں بلکہ کتاب حکمت و دانائی ہے اس میں سائنس، طب، ماحولیات، معاشیات،اخلاقیات تا تخلیق ارض و سماء کی غرض و غایت اور حقیقت بیان کی گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ قرآن کریم کائنات میں رہنے والے تمام انسانوں کی صیحح رہنمائی کرتا ہے ، معاشرے کے تمام مسائل کا حل قرآن کریم کے اندر موجود ہے ، ہمارے حکمرانوں کو قرآن کریم سے رہنمائی پاکر معاشرتی پیچیدگیوں کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.