جہلم

آئیسکو جہلم کی بے حسی، روہتاس روڈ پر نجی سکول کے سامنے گلی سے ٹیڑھا کھمبا سیدھا نہ ہو سکا

جہلم: روہتاس روڈ نجی سکول کے سامنے والی گلی میں واپڈا کا ٹیڑھا کھمبا کسی وقت بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے،تاحال جوں کا توں ہے اور آئیسکو جہلم کے ذمہ داران مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ جہلم پر ایم اے جناح ہائی سکول کے سامنے والی گلی کے کارنر پر لگا ہوا واپڈا کا پول اس حد تک ٹیڑھا ہو چکا ہے کہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے اور اس کی بجلی کی تاریں خطرناک حد تک نیچے ہیں ،کوئی بھی گزرنے والی اونچی گاڑی اس سے ٹکرانے سے کسی جانی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

اہلیان رشیدہ آباد نے اس خطرناک صورتحال کی نشاندہی آئیسکو جہلم کے ارباب اختیار کوبھی درخواست دی ہے کہ اس مسئلے کا فوری حل کیا جائے تاکہ کسی بڑے جانی حادثے سے بچا جا سکے۔مگر تاحال مسئلہ جوں کا توں ہے،اور کسی بھی وقت کوئی جانی حادثہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button