جہلم

پنسار اور دیسی ادویات فروخت کرنیوالے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

جہلم: شہر و گردونواح میں پنسار اور دیسی ادویات فروخت کرنیو الے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، جڑی بوٹیاں یونانی ادویات کے کوئی نرخ مقرر نہیں ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں دیسی ادویات اور جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والے طب یونانی اور نام نہاد حکیموں نے لوٹ مار مچارکھی ہے ، جن میں سے اکثریت کے پاس طب یونانی کی کوئی سند نہ ہے اور نہ ہی ان کے پاس ادویات فروخت کرنے کا اجازت نامہ ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح حکومت نے میڈیکل سٹوروں کے لئے ضابطہ قانون بنائے ہیں اسی طرح طب یونانی کے نام پر علاج معالجہ کرنے اور دیسی جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والوں کے لئے بھی ضابطہ قانون بنایا جائے اور اس پرسختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button