پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں نجی بینک کے نئے آپریشنل منیجر نے عوام کو ذلیل وخوار کرنا معمول بنا لیا

پنڈدادنخان میں نجی بینک ایچ بی ایل کی برانچ میں تعینات ہونے والے نئے آپریشنل منیجر عامر حسین نے عوام کو ذلیل وخوار کرنا معمول بنا لیا، اپنے اکاؤنٹ میں کیش ڈیپازٹ کرنے کے لیے بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ساتھ خود آنا بھی لازمی قرار ، بچوں کی فیسیں اور گھریلو یا کمرشل بلز جمع کروانے میں دشواری صارفین کو تنگ کرنے کے نئے نئے حیلے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں موجودHBL کی برانچ میں نئے آپریشنل منیجر عامر حسین نے تعینات ہوتے ہی صارفین کو ذلیل وخوار کرنا شروع کردیا، اپنے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانے کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی لینا ضروری قرار دے دیا بچوں کی فیسیں، ٹیلیفون،بجلی یا گیس کا بل جمع کرانا ہے۔

ہر کام کے لیے آپ کو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی چاہے آپ ا کاونٹ ہولڈر ہی کیوں نہ ہوں رہی سہی کثر کیش کاؤنٹر پر موجود لیڈیز اسٹاف نے نکال دی ہے جو سست ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین سے بدتمیزی سے بھی پیش آتی ہیں اور ایک ایک آدمی کو اپنی باری آنے تک کم ازکم آدھ گھنٹے سے ایک ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔

باقی شہر میں موجود نیشنل بینک سمیت تمام بینکوں میں صرف چیک کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی لی جاتی ہے اور کسی کام کے لیے نہ ہی شناختی کارڈ کی کاپی کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی کسٹمر کو خود آنے کو کہا جاتا ہے۔

سابقہ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران قائم مقام جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر گادی اور سوشل ورکر اور تحریک انصاف کے فوکل پرسن ملک غلام مصطفیٰ مٹھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنڈدادنخان کے شہریوں کے ساتھ HBL برانچ میں تعینات آپریشنل منیجر کے رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتجاجاً تمام شہری HBL برانچ پنڈدادنخان سے تمام قسم کا لین دین ترک کر دیں اور اپنے اکاؤنٹ دوسرے بنکوں میں اوپن کرائیں۔

عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشنل منیجر عامر حسین کو یہاں سے فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے اور کیش کاونٹر پر بھی میل عملہ کو تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button