پاپولر لائنز کلب جہلم کی جانب سے ڈومیلی میں چھٹا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

0

ڈومیلی: پاپولر لائنز کلب کے زیر اہتمام چھٹا میڈیکل کیمپ، ڈومیلی میں لگائے گئے کیمپ میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور دیگر نے سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا اور ادویات دیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاپولر لائنز کلب جہلم کی جانب سے ڈومیلی میں چھٹا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں تحصیل سوہاوہ کے درجنوں دیہات سے سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی۔

کیمپ کے دوران خواتین کے مسائل کے حل کیلئے جہلم کی معروف لیڈ ی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے درجنوں خواتین کا چیک اپ کیا ، جبکہ ہڈیوں ، جوڑوں کے مریضوں کو سینئر ڈاکٹر منیر اعظم ، آنکھوں کی بیماریوں کے لئے الشفا آئی ٹرسٹ کی ٹیم نے کیمپ میں خدمات سرانجام دیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ دیہی علاقوں میں خواتین کو بہت مسائل ہیں خاص طور پر زچگی کے وقت خواتین کو مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے زچگی کے وقت خون کی شدید کمی ہو جاتی ہے جو ماں اور بچوں کے لئے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ اور ماں کی صحت کو مدنظر نہ رکھنے کی وجہ سے خواتین قبل از وقت بوڑھی اور لاغر ہو جاتی ہیں ایسے مسائل کے حل کیلئے فری میڈیکل کیمپ مسلسل اور ماہانہ بنیاد پر لگائے جانے چاہئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.