جہلم

2 ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والا بچہ ایدھی سنٹر جہلم کی وساطت سے والدین کے حوالے

جہلم: 2ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والا بچہ ایدھی سنٹر جہلم کی وساطت سے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین خوشی سے نہال، ایدھی سنٹر جہلم کو شہریوں کی طرف سے خراج تحسین کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی ایس چوک میں قائم ایدھی سنٹر کے سرکل انچارج ڈاکٹر اسد مرزا کی سرپرستی میں کام کرنے والے سرکل انچارج سپروائزر غضنفر علی ، سپروائزر راجہ سہیل کیانی نے جی ٹی ایس چوک میں گھومنے والے نوجوان سے اس کا نام پتہ دریافت کیا جس نے بتایا کہ میرا پورا نام محمد احمد ، والد کا نام محمد آصف اور وحدت کالونی گوجرانوالہ کے رہائشی ہوں 2 قبل گھر والوں کے ساتھ کسی بات پر اختلاف ہوا تو گھر سے نکل آیا۔

اس طرح 2 ماہ قبل میں مری چلا گیا 2 ماہ وہاں رہا ہوں اب جہلم آگیا ہوں جس پر ایدھی سنٹر کے ذمہ داران ڈاکٹر اسد مرزا ، غضنفر علی اور سپروائز راجہ سہیل کیانی نے بچے کے والدین سے رابطہ قائم کیا اور انہیں بتایا کہ آپ کا بچہ ایدھی سنٹر جہلم میں موجود ہے بچے کی موجودگی کی خبر سنتے ہی والدین جہلم ایدھی سنٹر پہنچ گئے ایدھی سنٹر جہلم کی انتظامیہ نے محمد احمد کو اس کے والدمحمد آصف کے حوالے کیا باپ اور بیٹا ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر ذار و قطار رونے لگے۔

ایدھی سنٹر کی انتظامیہ نے با پ بیٹے کی ملاقات کروا کر عظیم کام کیا ہے جس پر جہلم کے شہری ، سماجی ، رفاحی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ایدھی سنٹر جہلم کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button