دینہ

بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے دی سمارٹ سکول اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ امجد محمود سیٹھی

دینہ: بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے دی سمارٹ سکول اہم کردار ادا کر رہا ہے، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار دینہ کے معروف جر نلسٹ و سرپرست اعلی دینہ پریس کلب امجدمحمود سیٹھی نے گزشتہ روز دی سمارٹ سکول جہلم میں منعقدہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلیں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ شخصیت میں نکھا ر اور کردار کی پختگی پیدا کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر چوہدری یاسر بلال کا بچوں کے لئے سپورٹس ڈے و دیگر تقریبات منعقدکرنا قابل تحسین عمل ہے۔
تقریب سے رضوان سیٹھی صدر دینہ پریس کلب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تندرستی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں اصول وضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا زینہ ہیں ، کھیلیں صحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام و افراد کی ترقی کا انحصار علم و تعلیم پر ہے اسی لئے معاشرے اپنے نظام تعلیم کی ترقی کے لئے کوششیں کرتے ہیں آج کے اس پُر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے ،تعلیم انسان کو باشعوربناتی ہے۔
دی سمارٹ سکول کے ڈائریکٹر چوہدری یاسر بلال اورپرنسپل مس افشاں چوہدری نے سپورٹس ڈے کے موقع پر بچوں میں کرکٹ ،بیڈ منٹن ،رسہ کشی ،کھانے کے مقابلے ،ٹیبلو و دیگر کھیل منعقد کروائے ، آکر میں کامیاب ہونے والے بچوں میں امجد محمود سیٹھی او ر رضوان سیٹھی نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button