جہلم

سپورٹس کمپلیکس جہلم کے اندرسفید پوش اور مستحق افراد کیلئے دیوار احساس قائم کر دی گئی

جہلم: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس کے اندرسفید پوش اور مستحق افراد کیلئے دیوار احساس قائم کر دی۔

ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سفید پوش اور مستحق افراد یہاں سے کپڑے جوتے وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیموںکی جانب سے سپورٹس کمپلکس کے اندر سفید پوش اور مستحق افراد کیلئے دیوار احساس قائم کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین نے مقامی مخیر افراد کے ہمراہ دیوار احساس کا دورہ کیا۔

اس موقع پرمعروف سماجی کارکن لیڈی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کا کہنا تھا کہ غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے والے ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور انکی بنیادی ضروریات پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔

معروف سماجی رہنما عبدالغفور چوہان نے کہا کہ دیوار احساس کو کامیاب بنانے کیلئے مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا جن لوگوں کے گھروں میں کپڑے جوتے اور اشیاء ضروریہ فالتو پڑی ہیں وہ یہاں پر لے کر آئیں اور جن لوگوں کے پاس استعمال کی اشیاء موجود نہیں وہ یہاں سے لیکر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء لے جانے والوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائیگا۔جس سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد استفادہ حاصل کر سکیںگے۔ انہوں نے مخیر افراد سے کہا کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، جلد ہی ضلع جہلم کی تحصیلوں میں بھی دیوار احساس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button