پنڈدادنخان

ناخواندگی کے خاتمے کے لئے سکول کونسل کے اراکین اپنا کردار ادا کریں۔ حافظ حبیب اللہ، مبشر حنیف

پنڈدادنخان: ناخواندگی کے خاتمے کے لئے سکول کونسل کے اراکین اپنا کردار ادا کریں، پڑھے لکھے پنجاب کا خواب اس وقت پورا ہو سکتا ہے، جب ہر شخص اپنے حصے کا کردار ادا کرے سرکاری سکولوں میں انتہائی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ عملہ طلباء کی رہنمائی اور حصول علم کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ای او آفیسر مردانہ الحاج حافظ حبیب اللہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مبشر حنیف نے گورنمنٹ اسلامیہ سکول پنڈدادنخان کی سکول کمیٹی اور اہل دیہہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر راجہ محمد اصغر کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

معصوم بچوں کو گلی کوچوں میں آوارگی یا کم عمر بچوں کو محنت مزدوری پر لگا کر ان کی صلاحیتوں کو ضائع کرنے کی بجائے انہیں سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے جہاں غریب طلبا کی فیس بھی معاف ہے، حکومت کے ساتھ مخیر حضرات بھی طلباء کی ضروریات پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کر رھے ہیں۔

انہوں نے اپنے عملے اور سکول کونسل کے اراکین کے ساتھ مل کر سکول کو تحصیل پنڈدادنخان کا نمبر 1 سکول بنا دیا۔ اس موقع پر سکول کونسل کے ایجوکیشنل چیمپئن سید اختر علی شاہ بخاری اور شیر محمد ٹھوٹھا نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ داخل کرائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button