جہلم

ڈپٹی کمشنر نے سرکاری دفاتر، عمارتوں اور دیواروں سے اشتہار، سٹیکرز اور پوسٹر اتارنے کا حکم جاری کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری عمارتوں کی چار دیواری سے مختلف قسم کے چسپاں اشتہارات، بینرز، پینا فلکس، پوسٹر سٹیکرز کو فی الفور ختم کرنے کے لئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرکاری زمینوں کی واگزاری کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف شاہراوں پر پودے لگائے جا رہے ہیں انکی دیکھ بھال بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں موجود سرکاری دفاتر اور سرکاری عمارتوں کے مین گیٹ اور دیواروں سے بینرز، پینا فلکسیں، اشتہاات اور دیگر سٹیکرز کو ختم کیا جا رہا ہے ، شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سماجی، فلاحی، رفاعی، نجی ادارے اور این جی اوز بھی ساتھ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ دوبارہ اشتہارات لگانے اور وال چاکنگ کرنے والے پبلیشراور پینٹر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اس حوالے سے طیب سلیم پی ایس او ٹو ڈی سی جہلم کو فوکل پرسن تعینات کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button