پنڈدادنخاناہم خبریں

خبردار ہوشیار! 2 ہزار روپے جرمانہ اور عزت النفس کی تزہیک سے بچنے کیلئے 10 روپے کا ماسک ضرور پہنیں

پنڈدادنخان: خبردار ہوشیار! 2ہزار روپے جرمانہ اور عزت النفس کی تزہیک سے بچنے کیلئے 10روپے کا ماسک ضرور پہنیں۔

حکومتی رٹ پر عملدرآمد کیلئے پنڈدادنخان انتظامیہ متحر ک اسسٹنٹ کمشنر پنڈادنخان مراد حسین نیکو کا را نے پولیس کی نفری کے ہمراہ تحصیل بھر کا راؤنڈ شروع کر دیا اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

آج پنڈدادنخان شہر میں مختلف دوکان داروں کو سماجی فاصلوں کی بے ضابطگی اور ماسک کا استعمال نہ کرنے کی پاداش میں اجتماعی طور پر 10000 ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ بازار اور گردو نواح میں ماسک کا استعمال نہ کرنے والے افراد کو 20 منٹ تک چوک میں کھڑا کیے رکھا تاکہ انھیں اپنی اخلاقی ذمہ داری کا احساس ہو۔

اس لیے ضروری ہے کہ جاہلانہ سوچ کے حامل افراد کی باتوں میں آئے بغیر کہ کورونا کچھ نہیں یا یہ وباء نہیں ہے، اپنے اور اپنے پیاروں کے تحفظ کیلئے کورونا جیسی مو ذی وباء سے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہو نے کا ثبوت دیں، بصورت دیگر جگ ہنسائی اور بھاری جرمانوں سمیت جیل یاترا کی تیاری رکھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button