اے ڈی ایل جی سید طلعت عباس کاظمی نے تحصیل سوہاوہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

0

سوہاوہ:پنجاب حکومت کی ہدایت پر اے ڈی ایل جی سید طلعت عباس کاظمی تحصیل سوہاوہ ، یونین کونسل تحصیل سوہاوہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔

سید طلعت عباس کاظمی نے پنڈ متے خان کے دفتر میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر دفتر کے ملازمین نے بھی پودے لگانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے ۔

سید طلعت عباس کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور سرسبز فضاء زندگی کی اہم ضرورت ہے اور صحت مند ماحول بہت سے دیگر امراض کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے گرین پاکستان ویژن کے مطابق پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے جاری شجرکاری مہم میں ہر شہری کو بھرپور حصہ لینا چاہیے اورحکومت کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.