جہلم

جہلم شہر کے بازاروں میں عید خریداری کیلئے شہریوں کا غیرمعمولی رش، ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

جہلم: شہر کے بازاروں میں عید خریداری کے لئے شہریوں کا غیر معمولی رش ،دکانداروں کیساتھ عید شاپنگ کے لئے آنے والے خریداروں کی طرف سے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے ، جب تک بھاری جرمانے گرفتاریاں مقدمات کا اندراج نہیں ہوگا اس وقت تک لوگ اپنے سمیت اوروں کی زندگیوں سے کھلواڑ جاری رکھیں گے۔

انتظامیہ کی طرف سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جو کارروباری مراکز سیل کئے جائیں انہیں کم از کم ایک ہفتہ تک ڈی سیل نہ کیا جائے ۔امتیازی سلوک کسی دکاندار سے نہ برتاجائے جو بھی ایس او پیز کو چیلنج کرے اسے ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لانا چاہیے۔

شہر میں اس وقت بھی 80 فیصد سے زائد شہری ماسک تو دور کی بات سماجی فاصلوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور نہ ہی دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سماجی فاصلوں کی نشاندہی کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دکاندارخود قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button