صحافی ملک محمودکو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے والے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے، یونس شہباز

0

پنڈدادنخان: سینئر صحافی ملک محمود اختر آف کہوٹہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ایس ایچ او کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے کسی بھی صحافی کو پولیس گردی کا نشانہ بنانے قانون کے رکھوالے نہیں ہو سکتے، ڈویژن بھر کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اعلیٰ افسران نے نوٹس نہ لیا تو ڈو یژن بھر میں احتجاج ہو گا۔ یونس شہباز سابق صدر ڈویژنل یونین آف جنر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پریس کلب کے رکن سینئر صحافی ملک محمود اختر کو اپنے صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران ایس ایچ او نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔

پولیس گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے یونس شہباز سابق صدر ڈویژنل یونین آف جنر نلسٹس راولپنڈی ڈو یژن نے کہا کہ سینئر صحافی ملک محمود اختر آف کہوٹہ کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے والے ایس ایچ او کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے کسی بھی صحافی کو پولیس گردی کا نشانہ بنانے قانون کے رکھوالے نہیں ہو سکتے ڈویژن بھر کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اعلیٰ افسران نے نوٹس نہ لیا تو ڈو یژن بھر میں احتجاج ہو گا۔

سابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سینئر صحافی یوسف ناز ، چیئر مین پریس کلب پنڈدادنخان اختر علی شاہ، سابق صدر پریس کلب آصف کھوکھر، نائب صدر نور محمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عامر کرامت ، ملک فاروق اعظم ،خواجہ امجد،شکیل شیراز ایڈووکیٹ،نوجوان صحافی سلیمان شہباز ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،عدنان یونس ،چوہدری اعجاز محمود ،راجہ ندیم جنجوعہ ،عابد قریشی ودیگر تحصیل پنڈدادنخان اور ڈو یژن بھر کے صحافیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.