جہلماہم خبریں

الیکشن2018: مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر قلعہ پاکستان تحریک انصاف نے فتح کر لیا

جہلم: الیکشن2018 ؛پاکستان مسلم لیگ(ن)کا ناقابل تسخیر قلعہ،پاکستان تحریک انصاف نے فتح کر لیا، قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں جیت کر ضلع بھر سے مسلم لیگ (ن)کا صفایا کر دیا۔

حلقہ پی پی 26میں شہنشاہ تعمیرات کا تکبر خاک میں مل گیا،چوہدری لال حسین کو عبرتناک شکست،چوہدری ظفر اقبال سب سے زیادہ لیڈ حاصل کرنے میں کامیاب، این اے 66سے چوہدری فرخ الطاف نے چچا بھتیجے کو چاروں شانیں چت کر دیا،19441کی لیڈ سے کامیاب،چوہدری فرخ الطاف نے حلقہ این اے 66 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار356 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے 32سال بعد این اے67اور پی پی 27میں نوابوں کی سیاست دارا پور میں دفن کر دیا،، ضلع بھر میں 53فی صد ٹرن آؤٹ رہا، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا فتح پر جشن، پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ضلع بھر سے کلین سویپ کرنے پر ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو ٹیلی فون مبارکباد،کپتان کی ہدایت پر فواد چوہدری اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع جہلم سے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری حلقہ این اے 67 اور پی پی 27سے فتح یاب ہوئے فواد چوہدری نے این اے 67 سے 93380ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مد مقابل راجہ مطلوب مہدی نے 82731ووٹ حاصل کیے پی پی 27 سے فواد چوہدری نے67003ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مد مقابل مسلم لیگ ن کے مطلوب مہدی نے 65237ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ این اے 66میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف نے سیاسی زندگی کی سب سے بہترین انگیز کھیلی انہوں نے 112356ووٹ حاصل کر کے اس حلقہ میں ابتک سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ندیم خادم نے 92915جبکہ تحریک لبیک کے خالد تنویر نے 29556اور آزاد امیدوار چوہدری ثقلین نے 26072ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ پی پی 26 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارچوہدری ظفر اقبال نے پی ایم ایل (این) کے امیدوار شہنشاہ تعمیرات کا غرور خاک میں ملا دیا چوہدری ظفر اقبال نے 64051ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری لال حسین 41639ووٹ حاصل کر سکے،آزاد امیدوار چوہدری سعید اقبال نے 13896،تحریک لبیک کے ملک شوکت حیات 13896ووٹ حاصل کر سکے اس حلقہ میں چوہدری ظفر اقبال نے شہنشاہ تعمیرات کو 22421 ووٹوں کی لیڈ سے کرایا جو ضلع جہلم کے تمام حلقوں میں سب دے زیادہ لیڈ ہے۔

پی پی 25 میں پی ٹی آئی کے راجہ یاور کمال خان نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی سے مہر فیاض کو شکست دی راجہ یاسر کمال خان نے 59717ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مہر محمد فیاض نے 56421ووٹ حاصل کیے،راجہ یاور کمال خان 3296 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button