جہلماہم خبریں

ریسکیو 1122 نے ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 792 افراد کر ریسکیو کیا

جہلم: ریسکیو 1122 نے ماہ مارچ میں 5.48 منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 792 افراد کو ریسکیو کیا، ماہ مارچ میں مختلف حادثات میں 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 792 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 675 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ماہ مارچ میں ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 72 تھی، مارچ میں 33830 کالز موصول ہوئی جن میں 884 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں، ان غیر متعلقہ کالز کی تعداد 8050 تھیں۔

مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 7904 تھیں اور معلوماتی کالز کی تعداد 9264 تھیں اور رونگ کالز کی تعداد 7527 رہی۔ جن 884 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 195 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 558 تھیں، آگ لگنے کا واقعات 13 ہوئے،کرائم 16، اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 99 رہی۔

ریسکیو 1122نے ماہ مارچ میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم5.48 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 10.69 منٹ رہا۔علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 218 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button