دینہ

اللہ رب العالمین ،حضرت محمد ﷺ رحمت العالمین اور حضرت فاطمہ (س) نساء العالمین ہیں۔ مولانا باقر حیدری

دینہ ( سیّدعلی نقی نقوی سے) اللہ تعالیٰ رب العالمین ،حضرت محمدﷺ رحمت العالمین اور حضرت فاطمہ زہرا (س) نساء العالمین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مولانا باقر حیدری خطیب جمعہ و جماعت جامع مسجد صاحب الزماں ہڈالہ سیّداں نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا تمام کا ئنات کے خالق و مالک اورتمام عالمین کے رب ہیں جبکہ خاتم النبین پیغمبر رسول اکرم حضرت محمد(ﷺ) کو تمام انسانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر معبوث فرمایا اور حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں آج دختر رسول خدا (ص)حضرت فاطمہ زہرا کایوم ولادت با سعادت ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ جب عرب کے جہل سرداروں نے جناب حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺکو ابتر ہونے کا طعنہ دیا تو اللہ کی طرف سے وحی نازل ہوئی کہ اے میرے رسول (ص) اُن کو کہہ دو ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) جو سورۃ کوثر کی عملی تفسیر ہیں اور ساری زندگی وحی الہٰی کے سر چشمہ سے علم حاصل کیا۔

مولانا باقر حیدری نے مزیدکہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) نے فرما یا کہ خدا وند کریم نے نماز کو تکبر سے دور رہنے کیلئے واجب کیا ہے چنانچہ ہم سب سیّدہ فاطمہ زہرا (س)کے سیرت و کردار پر عمل کرکے سچاّ پیرو کار بن کر اپنی زندگیوں کو مثالی اور نمونہ عمل بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button