جہلم

ضلع جہلم میں بزرگ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ محکمہ صحت

جہلم: ضلع جہلم میں ویکسی نیشن سنٹرز پر بزرگ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ، مجموعی طور پر ہزاروں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کے ذمہ داران نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معمر شہریوں کو چاہیے کہ ویکسین لگوائیں تاکہ مہلک مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button