جہلم

جہلم ریلوے گراؤنڈ عدم توجہ کی وجہ سے ویران، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

جہلم: ریلوے گراؤنڈ عدم توجہ کی وجہ سے ویران، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، وفاقی وزیر ریلوے سے اصلاح واحوال کام مطالبہ،کسی طرح گراؤنڈ سے ملحقہ ریلوے بیڈ منٹن کورٹ اور باڈی بلڈنگ کلب بھی بھوت بنگلے کا نقشہ پیش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ریلوے گراؤنڈ جو کہ شیشہ گراؤنڈ کے نام سے مشہور تھی اس وقت ویران ہو چکی ہے کھیلنے کے قابل نہیں رہی، گراؤنڈ کی چاردیواری کی اینٹیں تک غائب ہوچکی ہیں اس کے علاوہ گراؤنڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر ہیں اور فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکے ہیں گراؤنڈ میں خود رو پودے نظر آتے ہیں۔

ریلوے گراؤنڈ سے ملحقہ بیڈ منٹن کورٹ کے نشانات باقی رہ گئے ہیں جبکہ باڈی بلڈنگ کلب بھوت بنگلے کا نقشہ پیش کررہا ہے ریلوے احکام کئی دہائیوں سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ریلوے گراؤنڈ ،باڈی بلڈنگ کلب اور بیڈ منٹن کورٹ کی تعمیر نو اور تزہین وآرائش کی فوری ضرورت ہے تاکہ یہ نوجوانوں کی صحت مند تفریح اور کھیل کے قابل ہو سکے۔

اس سلسلہ میں عوامی حلقوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس گراؤنڈ کی حالت سدھارنے کے لیے اپنا کردارادا کریں اور ارباب اختیار کو فوری طور پر گراؤنڈ کو کھیلنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ بیڈمنٹن کورٹ اور باڈی بلڈنگ کلب کی بھی تعمیر و مرمت کے لیے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button